ماہ صیام میں بلاتعطل بجلی فراہمی کا اعلان
5بجے سے سہ پہر 6بجے تک مانیٹرنگ افسر تعینات کرنے کافیصلہ، ریجنل کسٹمر سہولت سنٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے میٹریل کی ہنگامی فراہمی کیلئے منیجر میٹریل مینجمنٹ جاوید اقبال وینس کو تعینات کردیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو گل محمدزاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے جنوبی پنجاب میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھالئے ہیں اوراعلیٰ انتظامی افسروں کی بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ سحر، افطار اور تراویح کے اوقات کار میں روزانہ پانچ بجے سہ پہر سے چھ بجے صبح تک افسر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں کے افسر اپنے اپنے اضلاع میں قائم کردہ سرکل کنٹرول رومز میں بجلی فراہمی کی نگرانی کریں گے اور صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے ریجنل کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹرز سمیت سرکلوں اور ڈویژنوں میں قائم سی ایف سیز میں سٹاف کی 24/7تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق 18فروری 2026ء سے عیدالفطر کا چاند نظر آنے تک افسر مستعد رہ کر صارفین کو خدمات و سہولیات فراہم کریں گے ۔