وہاڑی میں ماں اور بچے کی صحت پر سیمینار
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محکمہ صحت کے اشتراک سے ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت اور غذائیت کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔
سیمینار کا مقصد حاملہ خواتین، ماؤں اور نومولود بچوں کی بہتر دیکھ بھال، متوازن غذا اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور جاری پروگرامز کا جائزہ لینا تھا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ دورانِ حمل طبی معائنہ، فولاد و کیلشیم کا استعمال، حفاظتی ٹیکہ جات اور متوازن غذا انتہائی ضروری ہیں۔