نکاسی آب کے مسائل فوری حل کئے جائیں : طاہر امین
واساٹیمیں متحرک رہیں، ڈسلٹنگ پر خصوصی توجہ دی جائے :ڈائریکٹر مانیٹرنگ
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن واسا پنجاب طاہر امین نے واسا دفتر کا دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا منعم سعید نے سیوریج نظام اور شہری شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔ طاہر امین نے واسا ٹیموں کو متحرک رہنے اور نکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سیوریج لائنوں کی ڈسلٹنگ پر خصوصی توجہ دینے اور کسی جگہ کھلا مین ہول نہ رہنے کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بہترین سروس ڈیلیوری ترجیح ہے۔