روٹری کلب کا رمضان میں فلاحی سرگرمیوں کا اعلان
ملتان (لیڈی رپورٹر)روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران فلاحی سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں پروفیسر اعظم حسین، ملک محمد امجد علی، مرزا شاہد حسین، ملک محمد عمر بھٹہ اور کلب منصوبہ جات کی ڈائریکٹر عروج فاطمہ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈی نیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر نے کہا کہ روٹری کلب ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ رمضان میں مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن اور عید گفٹس تقسیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، ایثار اور خدمتِ خلق کا مہینہ ہے اور کلب زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک امداد پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔