20 حفاظ قرآن کریم کے اعزاز میں تقریب ،دستا بندی

20 حفاظ قرآن کریم کے اعزاز  میں تقریب ،دستا بندی

بورے والا(سٹی رپورٹر )انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام مدرسہ دارالسلام،جامع مسجد ڈی بلاک میں 20 حفاظ قرآن کریم کے اعزاز ۔۔۔

میں شاندار ختم القرآن اور دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامور علماء کرام اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ فارغ التحصیل 20 حفاظ کی دستار بندی کی گئی جن میں بدیع الزمان، زکریا وسیم، علی وقاص، معاویہ وقاص، خاقان حامد، اسامہ یاسر، عبد الرحمن شکور، عمار فاروق، مہتاب عالم، احمر حسیب، عبد المناں مزمل، عبد اللہ طارق، طلحہ رحمن، عبد واسع فہیم، عبد اللہ ندیم، عبد ہنان مزمل، عمر جمیل، ایان عبد اللہ، مدثر عمران، عبد الرافع سجاد، عبد اللہ رحمن، محمد احمد شہزاد، فارس جاوید، عبد الاحد متین اور عبد الرافع وسیم شامل تھے ۔ مولانا قاری محمد طیب حنفی اور قاری منصور احمد نے حفظ قرآن کی فضیلت اور حفاظ کی معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں