مدرسہ العلوم فیضان مدینہ میں دستار بندی و اسناد کی تقسیم
یاریوالی(نامہ نگار )دعوت اسلامی کے زیر انتظام مدرسہ العلوم فیضان مدینہ خیرپور سادات میں دستار بندی و اسناد کی تقسیم ۔
محفل میں 2025 میں قرآن پاک حفظ وناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی و اسناد کی تقسیم کی گئی۔ قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے مجموعی طلبہ کی تعداد بیس ،بیس تھی۔اساتذہ کرام معززین علاقہ، والدین و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مفتی نور محمد عطاری نے قرآن پاک کی شان بیان کی ۔محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔