عوام دوست پولیسنگ پہلی ترجیح ہے ، ڈی پی او وہاڑی

 عوام دوست پولیسنگ پہلی ترجیح ہے ، ڈی پی او وہاڑی

کھلی کچہریوں، شکایات سیل ، فیلڈ افسروں کی زیر نگرانی انصاف یقینی بنایا،گفتگو

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے اپنی تعیناتی کے بعد عوام دوست پولیسنگ کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد، کمپلینٹس سیل کی مؤثر نگرانی اور فیلڈ افسران کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کی واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ شہری بلا خوف و جھجک اپنی شکایات متعلقہ افسران تک پہنچا سکیں اور فوری ریلیف حاصل کر سکیں۔ڈی پی او تصور اقبال کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد قائم کیے بغیر جرائم کے خاتمے کا تصور ممکن نہیں۔ ضلع بھر میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی خود مانیٹرنگ کر کے شفاف اور میرٹ پر مبنی انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشن، پیروی افسران، تعمیلی سٹاف، محرران اور کنسٹیبلان تک اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ ہر سطح پر عملی جوابدہی یقینی بنائی جا سکے۔

 ،ہفتہ وار ملاقاتوں اور باقاعدہ میٹنگز کے ذریعے زیرِ التواء امور، مقدمات کی پیش رفت اور شہری شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ افسران و جوانوں کی کارکردگی کی جانچ، خامیوں کی نشاندہی اور اصلاحی اقدامات بھی بروقت کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں