ممنوعہ ونشہ آور ادویات کی فروخت، متعدد میڈیکل سٹور سیل

ممنوعہ ونشہ آور ادویات کی فروخت، متعدد میڈیکل سٹور سیل

ویل کیئر فارمیسی،کسان میڈیکل سٹور، میڈکس ہیلتھ سنٹر و دیگر سٹور شامل

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر میاں چنوں نے ممنوعہ اور نشہ آور ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹور سیل کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر شہروز خان نے شہر اور گردونواح میں مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا۔ دوران چیکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ویل کیئر فارمیسی کو چالان کر کے سیل کر دیا گیا۔اسی طرح قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر کسان میڈیکل سٹور، میڈکس ہیلتھ سنٹر اور الرضا میڈیکل سٹور کو بھی چالان کیا گیا جبکہ مکہ فارمیسی اور حافظ میڈیکل سٹور کو وارننگ جاری کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر شہروز خان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں