دھی رانی پروگرام فیز ٹو کیلئے انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

دھی رانی پروگرام فیز ٹو کیلئے انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

ضلع وہاڑی میں 93 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی، ڈی سی

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘کے حوالے سے اہم اجلاس۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس میں دھی رانی پروگرام فیز ٹو کے تحت اجتماعی شادیوں کے انعقاد کیلئے انتظامی، سکیورٹی، مہمان نوازی ودیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے متعلقہ محکموں کو تمام انتظامات بروقت اور احسن طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ’’دھی رانی پروگرام ‘‘کے تحت ضلع وہاڑی میں 93 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی ،ہر جوڑے کے ساتھ 20 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا ،دلہنوں کو 2لاکھ روپے کے اے ٹی ایم کارڈز دیئے جائیں گے ،تمام ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں