منشیات فروشی پر 6افراد کیخلاف مقدمات درج

 منشیات فروشی پر 6افراد  کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی شراب کی تیاری و فروخت کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔

قادر پورراں پولیس نے ملزم فیصل سے 520 گرام چرس برآمد کی، جبکہ کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے پانچ بوتل شراب ضبط کی۔ مظفر آباد پولیس نے ملزم ذوالفقار عرف زلفی کے قبضے سے 60 لٹر شراب برآمد کی۔ قطب پور پولیس نے حیدر علی سے 10 لٹر اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم خضر حیات سے 10 لیٹر، رمضان سے 5 لیٹر اور عدنان سے 10 لیٹر شراب برآمد کی۔پولیس کے مطابق تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں