میٹرک، انٹر امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری لازمی

میٹرک، انٹر امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری لازمی

پنجاب تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں شفافیت کیلئے اقدامات جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں امیدواروں کی بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔ یہ اقدام امتحانی نظام میں شفافیت، جعل سازی کی روک تھام اور میرٹ کے تحفظ کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مزمل محمود کی ہدایات اور محکمہ ہائر ایجوکیشن و سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق کلاس نہم اور کلاس گیارہویں کے طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کے دوران دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے فنگر پرنٹس کی لائیو سکیننگ لازمی ہوگی۔تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ تکنیکی وضاحتوں کے مطابق بائیو میٹرک سکیننگ ڈیوائس اور لیپ ٹاپ کا انتظام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں