یونین کونسلز میں مساوی فنڈ تقسیم کررہے ، علی قاسم

یونین کونسلز میں مساوی فنڈ تقسیم کررہے ، علی قاسم

ڈیرہ ڈومرہ میں تقریب، متعدد رہنما ن لیگ چھوڑ کر پی پی میں شامل

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈیرہ ڈومرہ میں منعقدہ پروقار تقریب میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کا استقبال کیا گیا۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی اور پی پی 214 کے امیدوار ملک منظور احمد ڈومرہ نے خطاب کیا۔سید علی قاسم گیلانی نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حلقے کی تمام یونین کونسلز میں مساوی فنڈز تقسیم کر کے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی ہاؤس اور ڈیرہ ڈومرہ کے دروازے عوامی خدمت کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور روزمرہ مسائل کے حل کے لئے پوری ٹیم متحرک ہے ۔ملک منظور احمد ڈومرہ نے کہا کہ وہ حلقہ پی پی 214 کی تمام یونین کونسلز کے مسائل سے آگاہ ہیں اور حالیہ سیلاب کے دوران دن رات عوام کے ساتھ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور مخالفین ان کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتے ۔دیگر مقررین چودھری مقصود گجر، ملک ریاض کھر، مشتاق تھہیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ انتخابات میں ملک منظور احمد ڈومرہ کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں