مدرسہ اشاعت المدینہ میں روڈ سیفٹی سیمینار
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ نے مدرسہ اشاعت المدینہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک محمد قذافی اور سہیل احمد انسپکٹر نے طلباء کو روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں لیکچر دیا اور کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کے نقصانات سے آگاہ کیا۔پروگرام کے آخر میں سٹی ٹریفک پولیس نے مسجد امام کو روڈ سیفٹی سے متعلق کتابچے اور پمفلٹس فراہم کیے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام میں شہری کردار کو اجاگر کرنے کے لئے چیف ٹریفک آفیسر کا پیغام پہنچایا، تاکہ جمعہ کے خطبات میں نمازیوں کو بھی ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جا سکے ۔