بشپ یوسف سوہن کی درگاہ حضرت شاہ شمس سبزواری پر حاضری
ملتان (کرائم رپورٹر)کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساء مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے درگاہ
حضرت شاہ شمس سبزواریؒ کا دورہ کیا اور سجادہ نشین مخدوم عون عباس شمسی سے ملاقات کی۔بشپ یوسف سوہن نے امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے دربار حضرت شاہ شمسؒ پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ترلائی امام بارگاہ میں ہونے والا خودکش حملہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اور کسی بھی مذہب میں معصوم جانوں کے قتل کی کوئی گنجائش نہیں۔