پیکٹا کی پانچ روزہ آئٹم بینک ورکشاپ

پیکٹا کی پانچ روزہ آئٹم بینک ورکشاپ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن، کرکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر سے منتخب اساتذہ پر مشتمل پانچ روزہ آئٹم بینک جنریشن ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

 یہ ورکشاپ اختتامِ سال کول بیسڈ اسسمنٹ 2026 کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کو جدید اسسمنٹ ٹولز کی تیاری میں شامل کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے ۔ورکشاپ 16 سے 20 فروری 2026 تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4:30 بجے تک پیکٹا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگی۔ اس میں جماعت اول سے ہشتم تک تدریس کرنے والے منتخب اساتذہ بطور آئٹم ریویور شرکت کریں گے ۔جاری مراسلے کے مطابق تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جماعت اول تا ہشتم کی نصابی کتب اور اپنا لیپ ٹاپ ساتھ لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں