لودھراں میں رمضان پیکیج کے تحت کارڈز کی تقسیم شروع
لودھراں(سٹی رپورٹر )لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کارڈز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے چشتی روڈ محلہ کوڑے والا میں افتتاحی تقریب کے دوران مستحقین میں گھر گھر جاکر کارڈز تقسیم کیے ۔تفصیل کے مطابق لودھراں میں وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز کے خصوصی رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کارڈز کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے چشتی روڈ محلہ کوڑے والا میں افتتاحی تقریب کے دوران مستحقین میں کارڈز تقسیم کیے ۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ضلع لودھراں میں مجموعی طور پر 53 ہزار 647 مستحقین کو رمضان نگہبان کارڈز فراہم کیے جائیں گے ۔ اربن یونٹ کے 178 شمار کنندگان پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جا کر اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کریں گی تاکہ مستحق افراد کو ماہِ رمضان میں ان کی دہلیز پر سہولت میسر آ سکے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اے ٹی ایم کارڈز کی تقسیم اور رقوم کی ادائیگی مکمل شفافیت کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ بینک آف پنجاب کے علاوہ بھی تصدیق کیلئے سینٹرزقائم کیے گئے ہیں جہاں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مستحقین کو پوری رقم ادا کی جائے گی اور کسی قسم کی کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر رمضان نگہبان کارڈ لینے والوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے کارڈ ہمارے گھر وں میں پہنچائے ہیں جس سے ہماری ماہ رمضان کی پریشانیوں میں کمی واقع ہوگی۔