ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ قریشی اور کریسنٹ کلب کامیاب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں قریشی کلب اور کریسنٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔۔۔
قریشی کلب نے تین وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے جس میں مستنیدنقوی 78 ناٹ آؤٹ، عدنان نعیم 47 اور شہزاد اقبال 24 ناٹ آؤٹ رنز شامل تھے ۔ بعد میں کینٹ جمخانہ تمام کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 104 رنز تک محدود رہا۔دوسرے میچ میں القاسم کلب 116 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی جبکہ سپر سٹار جمخانہ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تیسرے میچ میں کریسنٹ کلب نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 248 رنز بنائے جب کہ بلوچ سٹار کلب صرف 64رنز پر آؤٹ ہو گئی۔