ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

ٹریفک قوانین سے  آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

ملتان(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے شاہ شمس پارک میں بچوں اور جوانوں کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا۔۔

جس میں بچوں اور نوجوان شہریوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سائنز اور محفوظ ڈرائیونگ کے طریقوں کی عملی تعلیم دینا ہے ۔ پارک میں چھوٹی سڑکوں، ٹریفک سگنلز، پیدل چلنے والے راستے ، روڈ سائنز اور راؤنڈ اباؤٹس کی نمائش شامل ہے تاکہ طلبہ اور وزیٹرز بچوں کو عملی تجربات کے ذریعے ٹریفک قوانین کو سمجھنے اور ذمہ دار رویہ اپنانے میں مدد مل سکے ۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے عملی مظاہروں اور رہنمائی کے ذریعے بچوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے روشناس کرایا جاتا ہے تاکہ وہ کم عمری سے ہی سڑک پر محفوظ رویہ اختیار کرنا سیکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں