عارف گینگ کے 2 ارکان گرفتار،مال مسروقہ اورنقدی برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ سیتل ماڑی چوکی لاری اڈا پولیس نے عارف گینگ کے 02 ارکان کو گرفتار کر لیا۔۔۔
گرفتار ملزموں میں عارف ولد امانت علی،وسیم ولدعمرحیات شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 04عدد موٹر سائیکل، 09عددموبائل فون اور 85 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمدکر لی ہے ۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ موبائل سنیچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اب تک متعدد مقدمات ٹریس کیے جا چکے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی راؤعلی حسن اور انچارج چوکی لاری اڈا سب انسپکٹرمحبوب احمد نے بہترین حکمت عملی اور جدید تفتیشی طریقہ کار کے تحت ملزمان کو گرفتار کیا۔سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے ۔