سرکاری سکولوں میں حاضری کے لیے گروپ تصویر لازمی

سرکاری سکولوں میں حاضری کے لیے گروپ تصویر لازمی

اساتذہ ودیگر عملے کی حاضری ، وقت کی پابندی یقینی بنانے کیلئے نیا حکم نامہ جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی یقینی بنانے کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ اس کے مطابق صبح پونے نو بجے تمام اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی گروپ تصویر لینا لازمی ہوگی۔یہ تصویر Canva کیمرہ ایپ کے ذریعے لی جائے گی اور حاضری رجسٹر کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تصاویر کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرکے صبح ساڑھے نو بجے تک وائس ایپ کے ذریعے متعلقہ حکام کو ارسال کریں۔گزشتہ رات صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ یہ اقدام سکولوں میں حاضری کے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔ تمام سکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں