اختیارات سے تجاوز پر پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالوحید کو عہدے سے تنزلی دے کر ہیڈ کنسٹیبل بنا دیا۔ اسی طرح محکمانہ خلاف ورزی پر ہیڈ کنسٹیبل محمد عمیر کو بھی تنزلی دے کر کنسٹیبل کے عہدے پر منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔