لودھراں میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم جاری
ڈپٹی کمشنر نے کاؤنٹر معائنہ کیا،عملے کو رقوم کی ادائیگی یقینی بنانے ہدایت
لودھراں (سٹی رپورٹر) محمد اشرف نے ضلع کونسل ہال میں قائم نگہبان کاؤنٹر کا دورہ کیا اور مستحقین کے لیے کاؤنٹر پر بینک آفیشلز کی ورکنگ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاؤنٹر اے ٹی ایم مستحقین کی معاونت کے لیے قائم کیا گیا ہے اور بینک آف پنجاب کا عملہ کارڈ ہولڈرز کو رقوم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مستحقین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور رمضان نگہبان کارڈ ہولڈرز کی کٹوتیوں یا شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے ۔ اربن یونٹ کے شمار کنندگان مستحقین کو اے ٹی ایم کارڈز گھروں تک پہنچا رہے ہیں تاکہ فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام عملہ فعال اور شفاف طریقے سے امدادی رقوم کی تقسیم کو یقینی بنائے۔