ڈپٹی کمشنر کا جہانیاں کا دورہ ،تجاوزات کے خاتمے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا جہانیاں کا دورہ ،تجاوزات کے خاتمے کا حکم

رمضان بازار اور رمضان دسترخوان کی جگہ کا معائنہ، ہسپتال کا جائزہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے رات بارہ بجے بغیر پیشگی اطلاع تحصیل جہانیاں کا اچانک دورہ کیا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا، نائٹ شفٹ کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی سروسز اور صفائی کے انتظامات چیک کیے اور بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں قائم کیے جانے والے رمضان بازار اور رمضان دسترخوان کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا تاکہ مستحق شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔بعد ازاں شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کر کے تجاوزات کے خاتمے اور بیوٹی فکیشن کے حوالے سے واضح احکامات دیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف، منظم اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں