لودھراں:ماڈل ریڑھی بازار کی جلد تکمیل کی ہدایت

لودھراں:ماڈل ریڑھی بازار کی جلد تکمیل کی ہدایت

شجر کاری، لائٹنگ اور برانڈنگ سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے :ڈپٹی کمشنر

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ریلوے روڈ پر زیر تعمیر ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا اور افسران کو کاموں کی جلد تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی او ایم سی عمر مختار، ایکسین محمد شفیق اور دیگر انجینئرز بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ریڑھی بازار کو ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جائے گا۔ ماڈل بازار ایریا میں ویٹنگ ایریاز، پارکنگ سٹینڈز اور واش رومز کو فنکشنل بنایا جائے ، شیڈز کی تیاری میں میٹریل کی کوالٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور شجر کاری، لائٹنگ اور برانڈنگ سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں