اے سی کا دورہ ، تجاوزات قائم کرنے پر دکانیں سیل

اے سی کا دورہ ، تجاوزات قائم کرنے پر دکانیں سیل

مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں :اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو ہدایت کردیا

بورے والا (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے پر کئی دوکانیں سیل کر دی۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں اور قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گول چوک، ریل بازار اور دیگر بازاروں کا معائنہ کیا اور بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، ایم ایس عمران بھٹی اور دیگر عملے سے ملاقات کی، تمام وارڈز کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کے دوران سہولیات کی مکمل صورتحال دریافت کی۔اس اقدام سے شہر میں قانون کی عملداری مضبوط کرنے اور شہری سہولیات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کا پیغام دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں