سہولت بازار پرانے بس سٹینڈ والی جگہ پر قائم:عثمان طاہر

سہولت بازار پرانے بس سٹینڈ والی جگہ پر قائم:عثمان طاہر

گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں مظفرگڑھ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سہولت رمضان بازار یادگار چوک سے بستی مہاراں روڈ پر پرانے بس سٹینڈ والی جگہ پر قائم کر دیا گیا ہے ۔جہاں روز مرہ کی ضروریات کی تمام اشیاء انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔یہ بات انھوں نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان سہولت بازار میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مظفرگڑھ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی نگرانی کی جائے متعلقہ افسران رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے متحرک رہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں