رمضان میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ایکشن پلان مرتب
پندرہ روز میں ساڑھے 25لاکھے جرمانے ، دکانداروں کو 751نوٹس جاری
مظفرگڑھ (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہریوں کو بہترین اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایکشن پلان ترتیب دیدیا گیا ہے ،روزہ داروں کو مضرصحت فاسٹ فوڈ،سموسے ،پکوڑے ،دہی بھلے ،دودھ اور دہی فروخت کرنے والے پوائنٹس ہدف ہونگے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صرف 15 روز میں ضلع مظفرگڑھ میں ریکارڈ 1521کارروائیاں کیں،25 لاکھ 46 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے اور اشیاء خوردونوش کی بہتری کے لیے دکانداروں کو 751 نوٹسز جاری کیے گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ’’رمضان ایکشن پلان‘‘ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب رشید اور پبلک ریلیشن آفیسر حیدر علی بھی انکے ساتھ موجود تھے ،،،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کا کہنا تھا کہ ایکشن پلان کے تحت رمضان المبارک میں روزہ داروں کو ملاوٹ شدہ اور مضرصحت دودھ فروخت کرنے والے عادی دکانداروں پر اب جرمانے عائد نہیں کیے جائیں گے بلکہ 7 روز کے لیے انکی دکانیں سیل کردی جائینگی،جبکہ سموسے ،پکوڑے ،دہی بھلے اور دودھ،دہی کی دکانوں کی 24 گھنٹے کی انسپکشن یقینی بنانے کے لیے اضافی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں،انکا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جدید ترین TPM میٹرز حاصل کرلیے ہیں۔