پائیدار امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ،جہانگیر ہاشمی
میلسی (نامہ نگار )میلسی میں سماجی و سیاسی شخصیت جہانگیر ہاشمی نے امن کمیٹی کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پائیدار امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کا مقصد مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور بھائی چارے کی فضا کو مضبوط بنانا ہے ۔جہانگیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ میلسی ایک پرامن شہر ہے اور یہاں کے باشعور شہری ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھرا جائے اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے ۔آخر میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور شہر کے امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔