وہاڑی :رمضان المبار ک کیلئے سستا آٹا وافر مقدار میں فراہم

وہاڑی :رمضان المبار ک کیلئے سستا آٹا وافر مقدار میں فراہم

فیر پرائس شاپس پر 10کلو تھیلا 900، رمضان بازار میں 850روپے میں فروخت

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں رمضان المبارک کے دوران کم قیمت آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے ۔ شہر کی فیر پرائس شاپس پر 10کلو گرام آٹے کا تھیلا 900 روپے جبکہ رمضان بازاروں میں یہی تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے ۔ سہولت بازاروں میں چینی 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حافظ محمد امجد منیر کی نگرانی میں آٹے کی مسلسل سپلائی جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مختلف بازاروں، سٹالز اور مارکیٹوں کا دورہ کر کے آٹے کی دستیابی کا جائزہ لیا اور گرین تھیلا کی وافر موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران آٹے کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں اور سپلائی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ میسر رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں