کسٹمز میں احتساب ، شفافیت یقینی بنائی جائے ، نوید الٰہی
ایوان تجارت وصنعت کے زیر اہتمام چیف کلکیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کیساتھ زوم میٹنگ
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے زیرِ اہتمام چیف کلیکٹر کسٹمز (اپریزمنٹ) پنجاب نوید الٰہی کے ساتھ آن لائن زوم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنوبی پنجاب کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر رضوان بشارت، کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ فیصل آباد، علی حسن رضا ڈپٹی کلیکٹر، خواجہ محمد حسین چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اور چیمبر ارکان نے شرکت کی۔ صدر ملتان چیمبر بختاور تنویر شیخ نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل پر رابطے کو خوش آئند قرار دیا۔اجلاس میں ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کی سالانہ تجدید میں تاخیر، ڈرائی پورٹ سے خالی درآمدی کنٹینرز کی واپسی، لاٹ ایکسپورٹ کنسائنمنٹس کیلئے بانڈڈ کیریئر کی محدود دستیابی ودیگر مشکلات پر گفتگو ہوئی۔