گیس ٹاسک فورس متحرک 3میٹر منقطع،60کیسز کی چیکنگ
ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی 03میٹر منقطع، 60کیسز کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 03 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا ہوا تھا ریکور کر لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے ۔