انٹرمیڈیٹ داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

انٹرمیڈیٹ داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بورڈ ملتان نے انرولمنٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن اضافہ کیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی ہدایات کے تحت الحاق شدہ سکولوں کے ریگولر امیدواروں کی انرولمنٹ فیس جمع کرانے ، داخلہ فارم آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ 19 فروری یکم رمضان کے باعث بینک ہالیڈے ہونے کی وجہ سے آخری تاریخ اب 20 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے ۔بورڈ انتظامیہ نے سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ تاریخ تک آن لائن اندراج مکمل کریں اور فیس بروقت جمع کرائیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد تاخیر کی صورت میں قواعد کے مطابق لیٹ فیس لاگو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں