الخدمت فاؤنڈیشن:250 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن:250 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی نے حلقہ پی پی 232 ماچھیوال میں 250 سے زائد مستحق گھرانوں میں خشک راشن تقسیم کیا۔ ۔۔۔

اس سلسلے میں نجی کالج میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چودھری علی وقاص ہنجرا، چودھری طارق محمود، سلمان عرفان چٹھہ، چودھری ساجد سرور، ملک مقصود اطہر اعوان سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں مستحق افراد کی مدد کرنا دینی و سماجی ذمہ داری ہے ۔شرکاء نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال رمضان میں مستحقین کی مدد کرتی ہے تاکہ سحری اور افطاری میں آسانی ہو۔ مستحقین نے تنظیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں