سبزی و فروٹ منڈیوں میں منافع خوری کیخلاف سخت اقدامات
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیرِ سرپرستی سبزی و فروٹ منڈیوں میں آکشن کی مؤثر مانیٹرنگ کی گئی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی ڈیمانڈ و سپلائی کا جائزہ لیا۔