نیب ملتان کا گرینڈ آپریشن، کروڑوں کی سرکاری اراضی واگزار
بااثر افراد نے صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی پر قبضہ جما رکھا تھا،حکام
ملتان (کورٹ رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان کی ناجائز قابضین کے خلاف بڑی کامیابی ۔ حکام نے مؤثر حکمت عملی کی بدولت قابضین سے کروڑوں کی زمین واگزار کرالی۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے ایک بڑے کرپشن کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے ۔یادرہے کہ تحصیل جلال پور پیر والا میں ریکارڈ میں ردو بدل کرکے سرکاری اراضی خورد برد کرنے کے حوالے سے نیب ملتان کی جانب سے انکوائری جاری ہے ۔ انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہواکہ بعض بااثر افراد نے صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔نیب ملتان نے معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے محکمہ مال کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔