گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

 گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

پرائس مجسٹریٹس متحرک، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایات

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور مختلف بازاروں، دکانوں اور مارکیٹس کے مسلسل دورے کر کے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔ مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، ریٹ لسٹوں کی نمایاں آویزاں کرنے اور مقررہ نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ گراں فروشی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف موقع پر کارروائیاں کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور روزانہ رپورٹ پیش کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی زائد وصولی کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں