دوکوٹہ:دنیاپور جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

دوکوٹہ:دنیاپور جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکار

اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں سے فوری ڈبل سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کردیا

دوکوٹہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں پختہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے ، لیکن دوکوٹہ چوک سے دنیاپور جانے والی سڑک جو اڈا پل سرلہ تک حلقہ این اے 159 اور پی پی 236 میں پڑتی ہے ، بدترین خستہ حالی کا شکار ہے ۔ اس سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے کئی بار منتخب عوامی نمائندوں اور ارباب اختیار کو نوٹس دیا گیا، مگر کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آئے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے سفر کرنا عذاب بن گیا ہے اور ایکسیڈنٹس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔ چوہدری سجاد حیدر، چوہدری زاہد مشتاق، چوہدری شاہد مشتاق، عبدالرزاق، محمد انور نمبردار، محمد فاروق گھلو، محمد جاوید آرائیں، مظہر حسین گجر، چوہدری عرفان گجر، عاقب جاوید گجر، راجہ محمد رمضان، چوہدری محبوب آرائیں، چوہدری یاسین آرائیں، فدا حسین خان سولنگی، چوہدری سیف الرحمن آرائیں، رانا مقبول کونسلر، رانا وحید نمبردار، رانا محمد عمران، رمضان پن، اللہ دتہ گجر، طالب شاہ اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو فی الفور ڈبل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو محفوظ اور سہل سفر میسر آ سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں