تین لڑکیوں سمیت 4افراد کو اغوا کرلیا گیا ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔
بی زیڈ پولیس کو اقبال نے درخواست دی کہ اس کی 13 سالہ بیٹی رفعت بی بی کو اس کا چچا شیر افضل مبینہ طور پر اغوا کرکے نقدی اور موبائل فون سمیت فرار ہوگیا۔ دریں اثنا سٹی جلالپور پولیس کو ثمینہ بی بی نے اطلاع دی کہ ملزم شان، عمران اور فیضان اس کی 15 سالہ بیٹی سندیہ کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ۔ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں محمد اجمل نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزم اس کے بیٹے کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ اسی طرح تھانہ بدھلہ سنت پولیس کو محمد ارشد نے درخواست دی کہ اس کی بہن نور جہاں اپنی والدہ کے ہمراہ بازار گئی جہاں سے نامعلوم افراد اسے اغوا کرکے لے گئے ۔