پولیس کے نام پر رقم بٹورنے والا مبینہ ٹاوٹ گرفتار

پولیس کے نام پر رقم بٹورنے  والا مبینہ ٹاوٹ گرفتار

بورے والا (سٹی رپورٹر) پولیس کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے والے مبینہ ٹاوٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 ڈی ایس پی بورے والا رانا عمران ٹیپو نے بتایا کہ ملزم ریحان ولد ذوالفقار ملاح نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار شخص کو چھڑوانے کا جھانسہ دے کر متاثرہ خاتون شمیم اختر سے اڑھائی لاکھ روپے وصول کیے ۔ حکام کے مطابق ملزم پولیس افسران کا نام استعمال کر کے خود کو بااثر ظاہر کرتا اور شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ساہوکا میں درج کر لیا گیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں