ماچھیوال :نامعلوم افراد کی فائرنگ، 8سالہ زخمی
ماچھیوال(نامہ نگار) کے رہائشی محمد رضوان کے 8سالہ بیٹے رمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔۔۔
واقعہ غلہ منڈی کے قریب منظور کے گھر پیش آیا، جہاں رمان ٹیوشن پڑھ رہا تھا۔ فائرنگ کے دوران بچے بھی زخمی ہوئے ۔ زخمی بچے کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آرایچ سی ماچھیوال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر حضرات نے شدید حالت کے سبب ڈی ایچ کیو وہاڑی ریفر کر دیا۔ پولیس نے اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔