سوئی گیس ٹاسک فورس متحرک 4میٹر منقطع کردیئے

سوئی گیس ٹاسک فورس متحرک 4میٹر منقطع کردیئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ،04 میٹر منقطع، 60 کیسز کی چیکنگ کی۔۔

 تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 04 گیس میٹر منقطع کر دیئے گئے دو میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھے ہوئے تھے ریکور کر لئے گئے ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ، جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں