عدالت میں جعلی سٹامپ پیش کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )عدالت میں جعلی سٹامپ پیپر پیش کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
مخدوم رشید پولیس کو خالد محمود نے بتایا کہ ملزم خلیل احمد اور عاصم بشیر نے عدالت میں سٹامپ پیپر پیش کیا جس کی تصدیق کرنے پر جعلی پایا گیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔