یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کیلئے مختص زمین کی باقاعدہ منظوری

یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کیلئے مختص زمین کی باقاعدہ منظوری

یونیورسٹی کا چارٹر جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اجمل خان چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ کی کاوشوں سے یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کیلئے مختص زمین کی باقاعدہ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا مظفرگڑھ میں یونیورسٹی دورِ حاضر کی اشد ضرورت ہے ۔ سیاست میں آنے کا بڑا مقصد مظفرگڑھ کیلئے یونیورسٹی تھا۔ اقتدار سنبھالتے ہی یونیورسٹی کیلئے جہدوجہد تیز کردی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاق وزیر احسن اقبال اور وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے اہالیان مظفرگڑھ کا بڑا مطالبہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے ۔یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری کے بعد زمین کا مختص ہونا بڑی کامیابی ہے ۔ یونیورسٹی کا چارٹر جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ چارٹر منظور ہونے کے بعد کلاسز لگائی جا سکیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں