وہاڑی میں متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے
وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ضلع بھر میں متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے۔۔۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق سب انسپکٹر رؤف اقبال کو تھانہ جھال سیال سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل تعینات کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر حماد الحسن بودلہ کو پی ایس او ٹو ڈی پی او سے ایس ایچ او تھانہ جھال سیال مقرر کیا گیا ہے۔