وہاڑی میں نشئی ملزموں کا محنت کش پر حملہ،6زخمی
وہاڑی،گگومنڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) نواحی گاؤں 271 ای بی کے رہائشی محنت محمد شبعان جموں کے گھر نشئی اور۔۔۔
مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا، جس میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ۔زمیندار فاروق ماہڑا کے بیٹے زاہد ماہڑا، ندیم ماہڑا اور اللہ یار، نیاز، دلشاد سمیت دس نامعلوم افراد کلہاڑی، ڈنڈے اور سوٹوں کے ساتھ شبعان جموں کے گھر پہنچے اور وحشیانہ تشدد کیا۔ اس واقعے میں شبعان، علی حسن، امانت، اشرف اور والدہ نوراں بی بی زخمی ہوئے ۔گاؤں کے معززین کی منت سماجت سے ملزمان نے شبعان اور دیگر کی جان بخشی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔