قصبہ گجرات :دو منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس برآمد

قصبہ گجرات :دو منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس برآمد

قصبہ گجرات (نامہ نگار) تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ ملزمان کو ۔۔۔

گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین کلو چرس برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او عمران خان گوپانگ نے ڈی پی او کوٹ ادو اور ڈی ایس پی سناواں سرکل کی خصوصی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ آڑی کوڑا شاہ کے رہائشی امتیاز عرف کالے شاہ اور جاوید شاہ کو حراست میں لیا۔ دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیے گئے ۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی مؤثر کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں