وہاڑی :تنظیم مغلیہ کا افطار ڈنر، عید گفٹ تقسیم

وہاڑی :تنظیم مغلیہ کا افطار ڈنر، عید گفٹ تقسیم

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) تنظیم مغلیہ وہاڑی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ محمد سعید مغل نے کی۔۔۔۔

 اجلاس کی صدارت چئیرمین محمد اکبر مغل نے کی جبکہ عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محمد یاسین مغل نے بتایا کہ رمضان المبارک کے فنڈ میں کثیر رقم جمع کروائی گئی اور مخیرین کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، جنہوں نے اپنی زکوٰۃ و صدقات جمع کر کے امداد کے مستحق افراد کی مدد کی۔ تنظیم اپنی برادری کے غریب افراد میں عید گفٹ تقسیم کر رہی ہے ، جس میں آٹا، چینی، گھی، چاول، سویاں، چائے اور دالیں شامل ہیں۔ عید گفٹ 7 مارچ بروز ہفتہ کو تقسیم کیے جائیں گے ۔پروگرام کے آخر میں ملکی سلامتی اور مسلمان ممالک کی بھلائی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں