پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت :راو عارف سجاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار PP209 راو عارف سجاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ۔۔۔
اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرایا ہے ، جس سے پہلے سے مشکلات میں مبتلا عوام مزید بوجھ تلے دب جائیں گے ۔ عارف سجاد نے کہا کہ ٹیکس اہداف کی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا نا قابل قبول ہے اور حکومت کو چاہئے کہ قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور مہنگائی کے طوفان سے بچا جا سکے ۔