تعمیراتی کاموں کے باعث گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی نارتھ گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے مختلف علاقوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔
یہ بندش تعمیراتی کاموں کے باعث صبح 6 بجے سے دوپہر 3 بجے تک رہے گی۔متاثرہ علاقوں میں پیراں غائب روڈ، میجہ آباد، نیو ملتان، شاہ رکن عالم کالونی، حسن آباد، راجہ پور، یون روڈ اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔