میپکو ٹیموں کی سیفٹی ،ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل ساہیوال ناصر محمود فانی کی ہدایت پر سیفٹی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے۔۔۔
فرسٹ ڈویژن ساہیوال کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ اور معائنہ کیا گیا۔ ایس ڈی او سیفٹی محمد زکریا نے 11 کے وی بلال کالونی فیڈر پر کام کرنے والی ٹیم کی سیفٹی ایس او پیز کی چیکنگ کی جبکہ 132 کے وی نیو ساہیوال گرڈ سٹیشن میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔رورل سب ڈویژن ساہیوال میں پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ اور ٹولز اینڈ پلانٹس پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں عملے کو حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔